وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ متنازعہ مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کے مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کی جانچ کے بعد ان کی سرگرمیوں کے پیش نظر کوئی کارروائی کی جائے گی. ذاکرنائک کی بابت جو ہندستان میں بظاہر سلفی نظریات عام کرتے ہیں اور اپنی تقریروں کی وجہ سے اندنوں کافی تنازعات میں گھر گئے ہیں، مرکزی
وزیر داخلہ کے اس سے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ ذاکر کی تقاریر پر حکومت کی نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. دہشت گردی چاہے جس روپ میں بھی ہو اس کی مذمت ہونی چاہئے۔
ان بیانات سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ نائک کی جلد گرفتار ی بھی ہو سکتی ہے